۲۸ صفر ۱۴۴۱ ھجری
شہادت سید الانبیاء و شہزادہ امن امام حسن ع
صاحب کتاب "ریاض القدس" فرماتے.
شہزادہ امن امام حسن ع کو انکی بیوی نے زہر دیا اور اس زہر کی سختی کے متعلق لکھتے.
یہ زہر زیادہ تر خطاء دختن کی پہاڑیوں پر ھوتا جو بھی اسکا پتہ کرنے یا لینے جاتا ساتھ بکری لے کر جاتا ھے. جب بکری اس درخت کو کھاتی ھے تو اسکے زہر کی وجہ سے اسکے پستان پھٹ جاتے اور خون جاری ھوجاتا ھے اور ہلاکت بھی ھوجاتی ھے.
ھم نہیں سمجھ سکتے اس زہر نے امام کا کیا حال کیا ھوگا، کہتے ھیں جب امام نے زہر نوش فرمایا تو کوزہ ھاتھ سے پھینکا اور زہر دار پانی منہ سے زمین پر پھینکا تو زمین میں شگاف پڑ گیا تھا. اس زہر سے امام کی حالت متغیر ھوئی اور کہیں چین نہ آتا تھا. جگر و دل کے ٹکڑے طشت میں گرتے لب مبارک سبز اور ناخن سیاہ ھوگئے. اسی حالت میں امام نے وصیتیں فرمائیں اور روح مبارک پرواز کرگئی.
انا للہ وانا علیہ راجعون.
عزادار امام: السید علی البخاری
No comments:
Post a Comment