Sunday, August 30, 2020

مدرسہ

قیامِ پاکستان کے وقت یہاں صرف 189 مذہبی مدارس تھے جبکہ اس وقت کم و بیش پچاس ہزار مذہبی مدارس موجود ہیں جن میں وہ مساجد شامل نہیں جہاں مولوی صاحبان اپنے طور پر بچوں کو قرآن سکھاتے ہیں۔ پاکستان میں جوں جوں مذہبی مدارس اور ان سے تحصیل یافتہ مولویوں کیساتھ ساتھ حج اور عمرہ کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، اسی نسبت سے مذہبی افراد کا کردار زیادہ بدنام ہوتا چلا گیا۔ گویا خود مذہب سے وابستہ افراد ہی مذہب کا امیج خراب کرنے کے سب سے زیادہ ذمہ دار ہیں۔

No comments:

Post a Comment