Saturday, June 2, 2018

حکم الہی

اےنبی کی بیویو! تم اور(عام) عورتوں کی طرح نہیں ہواگرتم پرہیزگاری اختیارکرو۔ پس تم ایسےنرم لہجہ میں بات نہ کروکہ جس دل میں کوئی بیماری ہےوہ طمع کرنےلگےاورقاعدےکےمطابق بات کیاکرو۔ اوراپنےگھروں میں قرارسےرہواورسابقہ جاہلیت کی طرح اپنی آرائش کی نمائش نہ کرتی پھرو۔۔۔احزاب 32/33
جب نبی اپنی بعض بیویوں سے رازکی ایک بات کہی اورجب اس نےوہ بات بتادی اوراللہ نےآپ کو اس سے آگاہ کردیاتوآپ نےاس کوکچھ بات جتادی اورکچھ سے اعراض کیاتوجب آپ نےاس کویہ بات بتائی تواس نےکہاکہ آپ کو اس کی کس نےخبردی ؟فرمایا مجھےبڑےجاننےوالےبڑےباخبر (خدا)نےخبردی ہے۔اگرتم دونوں توبہ کرلوکیونکہ کہ تم دونوں کے دل ٹیڑھےہوچکےہیں اوراگرتم ان کےخلاف ایکاکروگی (توتم پیغبر کچھ نہیں بگاڑسکوگی)کیونکہ یقیناًاللہ ان کاحامی ہےاورجبرئیل  اورنیکوکارمومنین اوراس کےبعد  سب فرشتےان کے پشت پناہ ہیں  اگرپیغمبرتمہیں طلاق دےدیں تو بہت جلداللہ ان کوتمہارےبدلےتم سےاچھی بیویاں دےگا جو مسلمان ہونگی اور با ایمان اطاعت  گزاراورفرمانبردارتوبہ کرنےوالیاں عبادت گزارروزہ دار اورشوہردیدہ اورابکار(کنواریاں)
(التحریم 3/4/5)
اور(اےرسولؐ)آپ کا پروردگارجو چاہتاہےپیداکرتاہےاور(جسےچاہتاہے) منتخب کرتاہےلوگوں کوکوئی اختیار نہیں ہے اللہ پاک ہےاورجووہ شرک کرتے ہیں وہ اس سے بلندو برترہے (القصص28)
اےایمان والو!تمہاراحاکم وسر   پر ست صرف اللہ ہے.اس کا رسول ہےوہ صاحبان ایمان ہیں.جونماز پڑھتے ہیں اورحالت رکوع میں زکوٰةاداکرتے ہیں.(المٙائِدٙةِ55)
اس آیت کا بحق علیؑ نازل ہونا
1.تفسیرطبری.2تفسیرکبیر.3تفسیرخازن.4تفسیرنیشاپوری.5تفسیرابن کسیر.6تفسیردرمنثورسیوطی7تفسیر ابوالبرکات8تفسیرروح المعانی

اےاہلبیت !اللہ توبس یہی  چاہتاہےکہ تم سےہر قسم کےرجس کودوررکھےاور تمہیں اس طرح پاک وپاکیزہ رکھےجس طرح پاک رکھنےکاحق ہے(احزاب 33)

آیت تطہیرکے نزول کےبعد مسلسل چھ ماہ تک پیغبراسلامؐ ہرنماز کے وقت جناب سیدة النساءفاطمتہ الزہراءکےدروازہ پر تشریف لے جاتے آیت تطہیر کی تلاوت کرتے  تفسیردر منثور.ج  5ص149مسندامام احمدبن حنبل ج 3ص 285.مستدرک حاکم جلد3.

(اےپیغبرؐ)اس معاملہ میں تمہارےپاس صحیح علم آجانےکےبعدجوآپ سے حجت بازی کرےتو آپ ان سےکہیں کہ آوہم اپنےاپنےبیٹوں  اپنی اپنی عورتوں اور اپنےاپنےنفسوں کوبلائیں اور پھر مباہلہ کریں اورجھوٹوں پر خدا کی لعنت قراردیں.(آل عمران 61)

شاہ فہدقرآن کریم پرنٹنگ کمپلیکس
تفسیرمولاناصلاح الدین یوسف
حق یاباطل ہونےمیں اختلاف ونزاع اور دلائل سےوہ ختم۔نہ ہوتانظر  آتاہودونوں بارگاہ الہی میں یہ دعاکریں کہ یااللہ ہم دونوں میں سےجوجھوٹاہواس پرلعنت فرما۔۔۔۔۔یہ آیت نازل ہوئی اورنبیؐ نےانہیں مباہلہ کی دعوت دی ۔ حضرت علیؓ حضرت فاطمہ اور حسن وحسینؓ کوبھی ساتھ لیااورعیسائیوں سےکہاکہ تم بھی اپنےاہل وعیال کوبلالو پھرمل کرجھوٹےپرلعنت کی بددعا کریں گے  ؟
مفتی اعظم علامہ محمد اسحاق اہلحدیث فرماتے ہیں صحیح روایات بیان کرو کوئی ہیرا پھیری نہ کرو مباہلہ میں صرف آپ گئے اور اپنے دل کے ٹکڑے لے کر آگئے یہ صحیح مسلم شریف ہے کہ اس کے اندر  علی رض کے فضائل ہیں میں کہتا ہوں کہ زمانہ کونسا آگیا ہےکہ لوگوں نے کہا کہ بدلہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں لےسکے تو علی رض سے لے لینا یاد رکھو جو کچھ بھی علی رض اور ان کی اولاد کے ساتھ ہواہے میں منبر پر کہہ رہا ہوں کہ یہ سارا بدلہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کاہے

اور اللہ  کافروں کیلیے  نوح و لوطؑ کی بیویوں کی مثال بیان کرتا ہے جو دونوں ہمارے بندوں میں سے دو نیک بندوں  کی زوجیت میں  تھیں پس انہوں نے  ان کے ساتھ  خیانت  کی تو وہ دونوں نیک بندے اللہ  کے مقابلے میں  انہیں  کچھ  بھی  فائدہ  نہیں  پہنچا  سکے ان دونوں سے کہا گیا تم بھی  دوزخ میں داخل ہو جاو اور داخل ہونے والوں کے ساتھ  اور اللہ  اہل ایمان کیلیے فرعون  کی بیوی  (  آسیہ )کی مثآل پیش کرتا ہے جبکہ اس نے کہا اے میرے پروردگار میرے لئے  جنت میں  ایک گھر  بنا اور مجھے  فرعون اور اس کے ( کافرانہ ) عمل سے نجات دے مجھے  ظالم قوم سے نجات دے     سورة تحریم   10,11

No comments:

Post a Comment