مکرمی ! پاکستان جیسے ترقی پزیر ملک میں سیاسی استحکام ہمیشہ سے ہی ایک چیلنج رہا ہے، معیشت کی گروتھ کیلئے ملک میں سیاسی استحکام انتہائی ضروری ہے ،ملک سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔تمام سیاسی پارٹیوں کو عوام کے مفاد اور ملک کی بہتر ہوتی معیشت کو مد نظر رکھا کر اپنی سیاست کرنا ہو گی. پاکستان جیسے ترقی پزیر ملک میں سیاسی استحکام ہمیشہ سے ہی ایک چیلنج رہا ہے اور جب ملک سیاسی عدم استحکام کا شکار ہوا تو اس کو بہت سی مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ سیاسی استحکام ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔،سیاسی عدم استحکام سے ملک کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ جب بھی ملک میں سیاسی عدم استحکام دیکھا گیا تو اس کا سب سے پہلا اثر ملکی حالات پر ہوا ۔ ملک میں جب بھی سیاسی استحکام نظر آتا ہے تو ملک میں کاروبار معیشت میں ترقی دیکھنے میں آتی ہے مگر جب سیاسی استحکام نہیں ہوتا تو ملک تباہ حالی کی طرف جاتا نظر آتا ہے۔ملک کے کرتا دھرتاٶں کو معاشی استحکام کو مضبوط کرنے کی طرف دھیان دینا چاہۓ۔
تحریر : خطیب احمد
No comments:
Post a Comment