Sunday, February 12, 2017

بِلافضل خلیفہ الرسولؐ واضح حقائق کے ساتھ!


کچھ سنی برادران کہتے ہیں علئ کو چوتھا خلیفہ خود نبی ص نے کہا ہے بلکل ٹھیک بات ہے مگر ہمت کریں بات پوری بتا یں چلیں آپ نہ بتا یں ہم سے سنیے۔
امام علی رضا علیہ السلام سے روایت ہے آپ نے امیر المومنین ع سے روایت کی مولا فرما تے ہیں ایک مرتبہ میں نبی ص کے ساتھ مدینہ کے بازار سے گزر رہا تھا کہ ایک گھنی داڑھی چوڑے کندھوں والا بزرگ ہمیں ملا انہوں نے انحضرت ص پر سلام کیا اور پھر میری طرف متوجہ ہوئے مجھ سے سلام کرتے ہوئے کہا
السالم علیک یا رابع الخلفا
چوتھے خلیفہ آپ پر سلام ہو اللہ کی رحمتیں اور بر کتیں ہوں
پھر انہوں نے انحضرت ص کی طرف دیکھ کر فرما یا یا رسول اللہ کیا ایسا نہیں ہے آپ نے فرمایا جی بلکل ایسا ہی ہے پھر وہ بزرگ چلے گیے میں نے بنی ص سے عرض کیا یا رسول اللہ اس بزرگ نے جو کہا آپ نے اس کی تا ئد کسے فرما ئی آپ نے فرما یا الحمد للہ اللہ نے اپنی کتاب میں چار خلفا کا ذکرکیا ہے تم چوتھے ہو
پہلی خلافت آدم ع کی ہے اللہ نے فرمایا
ا سورہ بقرہ آیت 30 اللہ نے فرمایا میں زمین پر اپنا خلیفہ بنا رہا ہوں
دوسری خلافت ہارون کی ہے اللہ نے حضرت موسی کا قول نقل کیا ہے
تم میری قوم میں خلیفہ بن جاو اصلاح کرو اور فساد کرنے والوں کی پیروی نہ کرو سورہ اعراف آیت 122
تیسری خلافت داود کی ہے اللہ نے فرمایا داود ہم نے تمھیں زمین پر خلیفہ بنایا
سورہ ص آیت 36
چوتھی خلافت تمھاری ہے اللہ نے فرمایا ۔
اور خدا اور ان کے رسول کی طرف سے حج اکبر کے دن لوگوں کے لیے اعلان کیا جاتا ہے سورہ توبہ آیت 3
اور تم ہی خدا اور اس کے رسول کی طرف سے تبلیغ کرنے والے ہو تم میرے وصی میرے وزیر میرے قرض کے ادا کرنے والے اور میرے وعدے کو پورا کرنے والے ہو تمھیں مجھ سے وہی نسبت ہے جو موسی کو ہارون سے تھی مگر میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے جیسا اس بزرگ نے تمھیں سلام کیا، کیا تمھیں معلوم ہے وہ بزرگ کون تھے میں نے عرض کیا نہیں یا رسول اللہ تو آپ نے فرما یا وہ تمھارے بھا ئی خضر تھے
کتاب عیون اخبار الرضا ع جلد 2
پلیز اس پوسٹ کو مزید شئر کرتے جائیں اور نیک مقصد میں ہمارا ساتھ دیں

شکریہ

No comments:

Post a Comment