Tuesday, June 29, 2021

Women Notes

پاکستان کے شمالی علاقے بہت خوبصورت ہیں وہاں جانور آزاد مگر عورتیں قید ہیں

مردوں کو یہ سمجھانا چاہیے کہ عورت کے جسم کو دیکھ کر بھلے سے آپ کے اندر جو بھی خواہش جاگے مگر پ کو اسکی اجازت اور خوشی کے بغیر اسے ہراساں کرنے یا ہاتھ لگانے کا حق نہیں. مٹھائی کی دکان دیکھ کر میٹھائی کھانے کا دل کرنا فطری ہے مگر اسکا یہ مطلب نہیں کہ کوئی دکان لوٹنے اور میٹھائی چوری کرنے کا حق رکھنے لگے . بات نظر نیچی رکھنے یا گندی سوچ کی نہیں بلکہ آپ کی جو بھی سوچ ہو وہ آپ تک رہے ، اسے آپ ہراساں کرنے یا زیادتی کرنے کا بہانہ نہیں بنا سکتے ہیں.
آپ کو کسی بازار میں کوئی عورت اچھی نظر آئے تو آپ بھلے سے دل میں جو بھی جذبات رکھیں ، عورت کو اسکی پروا نہیں ، مگر اپنے جذبات کو ہراسانی میں تبدیل کرنا غیر اخلاقی اور جرم ہے

کاش ریاست اور سربراہ مملکت یہ تحفظ دے کہ "عورت بھلے سے کچھ بھی پہنے کسی کو اسے ہراساں کرنے یا ہاتھ لگانے کی اجازت نہیں . جو کرے گا اسے سزا دی جائیگی "

عمران خان نے طاقت میں رہنے کا نسخہ سیکھ لیا ہے اور اسی بنیاد پر وہ اقتدار میں آیا ، وہ یہ کہ مولوی اور فوجی کو تسلط دو کیونکہ یہ اب خود ڈائریکٹ نہیں آ سکتے ہیں اس لئے اب انہیں ایک ڈمی چاہیے ، مذہب کی باتیں کرو ،انڈیا کو گالیاں دو اور سیاستدانوں کو گالیاں دو

ضروری نہیں کہ سارے باپ اچھے ہوں . ماں کی محبت فطری ہے مگر اچھا باپ وہی ہوتا ہے جو اچھا انسان ہو . بتاؤ ہمیں معاشرے میں کتنے اچھے انسان ہیں ؟

No comments:

Post a Comment