Tuesday, September 8, 2020

سائبر کرائم اور ناقص قانون

*سائبر کرائم اور ناقص قانون سازی*

    ✍️ ابومحسن
_______
تمام اقوام عالم میں قانون سازی کی مشترکہ(common)اور اہم بنیاد حب الوطنی ہے ملک میں اجتماعی سیاسی مذہبی اور تہذیبی استحکام کی غرض سے قوانین بنائے جاتے ہیں لہذا وطن سے محبت رکھنے والے لوگ ہمیشہ یہی کوشش کرتے ہیں کہ قانون اس انداز میں نہ بنایا جائے کہ جو اجتماعی ہم آہنگی(social harmony)کے تقاضوں کو پورا نہ کرتا ہو لہذا اس مشترکہ بنیادی اصول کو پیش نظر رکھتے ہوئے قانون سازی کی جاتی ہے قانون سازی کے مرحلے میں سب سے اہم اصول،شفافیت(transparency) ہے۔

شفافیت اس قانون میں استعمال ہونے والے بنیادی مفاہیم( basic concepts )کو واضح کرنے اور قانون کے حدوداربعہ (parameters)کو بیان کرنے سے ہی حاصل ہوتی ہے مثال کے طور پر”مذہبی منافرت”کا مفہوم ،مذہبی معاشروں میں اپنی اسی  کلیت کی وجہ سے ایک بہت مبہم اور غیرشفاف مفہوم ہے لہذا اصولی طور پر ایسے مفاہیم کا واضح کیا جانا ضروری ہےتا کہ قانون کے مخاطب کو پتہ چل سکے کہ کیا عمر بن سعد اور یزید کے بارے میں گفتگو بھی ”مذہبی منافرت” کے زمرے میں آتی ہے یا نہیں؟

کیا “مذہبی منافرت”کو کم کرنے یا ختم کرنے کیلئیے اسے دوسروں کے مقدسات کی توہین سے پرہیز سے بڑھ کر ان کی اتباع اور پیروی بھی کرنا ہو گی؟

مختصر یہ کہ ان حدود کا ممکنہ اور ضروری حد تک معلوم ہونا ضروری ہے۔قانون سازی سے بعد کا مرحلہ اس قانون کے نفاذ اور عملدرآمد کا ہے اس سلسلے میں ریاست کی سب سے بنیادی ذمہ داری آگاہی واطلاع(awareness) دینے کی ہے۔یہ آگاہی(awareness)کس حد تک ہونی چاہئیے اس کا تعلق اس بات سے ہے کہ یہ قانون معاشرے کےکن افرادکو شامل ہے مثال کے طور پر اگر قانون معاشرے کے ایک خاص طبقے کے ساتھ مربوط ہے جیسے تاجر،معلم،ملازم پیشہ افراد تو آگاہی کا عمل اتنا ہی کافی ہے جس سے اس شعبے کے افراد کو قانون کا پتہ چل جائے لیکن اگر قانون عمومی ہے اور معاشرے کے ہر فرد سے متعلق ہے تو اس کے بارے میں آگاہی بھی اتنے ہی وسیع پیمانے پر مختلف ذرائع اور مختلف انداز میں ہونی چاہئے چونکہ معاشرہ پڑھے لکھے اور ان پڑھ افراد کا مجموعہ ہے اور اگر ریاست یہ کام نہ کرے تو اس نے اپنی ذمہ داری انجام نہیں دی اور قانون پر عملدرآمد کے سلسلے میں بنیادی حقوق عامہ کو پاوں تلے روند ڈالا۔

سائیبر کرائمز(cyber crimes)سے متعلقہ قوانین کے بارے میں قانون سازی کے مرحلے میں ایک قابل اعتراض مسئلہ.... 👇
V⭕N
👇
مکمل پڑھنے کیلئے کلک کریں
https://bit.ly/3iaJWIK

No comments:

Post a Comment