Wednesday, July 24, 2019

How to #Write an #Essay?

How to #Write an #Essay?

Essays are common in elementary, middle, high school and college, and you may even need to write essays in the business world (although they are usually called "reports" at that point). An essay is defined as "a short piece of writing that expresses information as well as the writer's opinion."

Writing

For some, writing an essay is as simple as sitting down at their computer and beginning to type, but a lot more planning goes into writing an essay successfully. If you have never written an essay before, or if you struggle with writing and want to improve your skills, it is a good idea to go through several steps in the essay writing process.

For example, to write an essay, you should generally:

Decide what kind of essay to write.
Brainstorm your topic.
Do research.
Develop a thesis.
Outline your essay.
Write your essay.
Edit your writing to check spelling and grammar.
While this sounds like a lot of steps to write a simple essay, if you follow them you will be able to write more successful, clear and cohesive essays.

Kinds of Essays

The first step to writing an essay is to decide what kind of essay to write. There are several main structures into which essays can be grouped:

Narrative Essays: Tell a story or impart information about your subject in a straightforward, orderly manner.

Descriptive Essays: Focus on the details of what is going on. For example, if you want to write a descriptive essay about your trip to the park, you would give great detail about what you experienced: how the grass felt beneath your feet, what the park benches looked like, and anything else the reader would need to feel as if he were there.

Persuasive Essay: Convince the reader of some point of view.

Comparative Essay: Compare two or more different things.

Expository Essay: Explain to the reader how to do a given process. You could, for example, write an expository essay with step-by-step instructions on how to make a peanut butter sandwich.

Knowing what kind of essay you are trying to write can help you decide on a topic and structure your essay in the best way possible.

Brainstorming

You cannot write an essay unless you have an idea of what to write about. Brainstorming is the process in which you come up with the essay topic. You need to simply sit and think of ideas during this phase.

Write down everything that comes to mind as you can always narrow those topics down later.

You could also use clustering or mind mapping to brainstorm and come up with an essay idea. This involves writing your topic or idea in the center of the paper and creating bubbles (clouds or clusters) of related ideas around it. This can be a great way to develop a topic more deeply and to recognize connections between various facets of your topic.

Once you have a list of possible topics, it's time to choose the best one that will answer the question posed for your essay. You want to choose a topic that is neither too broad nor too narrow.

If you are given an assignment to write a one page essay, it would be far too much to write about "the history of the US" since that could fill entire books.

Instead, you could write about a very specific event within the history of the United States: perhaps signing the Declaration of Independence or when Columbus discovered the U.S.
Choose the best topic from among them and begin moving forward on writing your essay.

Research

Once you have done your brainstorming and chosen your topic, you may need to do some research to write a good essay. Go to the library or look on the Internet for information about your topic. Interview people who might be experts in the subject. Keep your research organized so it will be easy for you to refer back to, and easy for you to cite your sources when writing your final essay.

Developing a Thesis

Your thesis is the main point of your essay. It is essentially one sentence that says what the essay is about. For example, your thesis might be "Dogs are descended from wolves." You can then use this as the basic premise to write your entire essay, and all of the different points throughout need to lead back to this one main thesis. The thesis will usually be used in your introductory paragraph.

The thesis should be broad enough that you have enough to say about it, but not so broad that you can't be thorough.

Outlining Your Essay

The next step is to outline what you are going to write about. This means you want to essentially draw the skeleton of your paper. Writing an outline can help to ensure your paper is logical, well organized and flows properly.

Start by writing the thesis at the top and then write a topic sentence for each paragraph below. This means you should know exactly what each of your paragraphs are going to be about before you write them.

Don't jumble too many ideas in each paragraph or the reader may become confused.

You also want to ensure you have transitions between paragraphs so the reader understands how the paper flows from one idea to the next.

Fill in facts from your research under each paragraph which you want to write about when you write the essay. Make sure each paragraph ties back in to your thesis and creates a cohesive, understandable essay.

Write and Edit

Once you have an outline, its time to start writing. Write from the outline itself, fleshing out your basic skeleton to create a whole, cohesive and clear essay.

You will want to edit and re-read your essay, checking to make sure it sounds exactly the way you want it to. You want to:

Revise for clarity, consistency and structure.

Make sure everything flows together.
Support your thesis adequately with the information in your paragraphs.
Make sure you have a strong introduction and conclusion so the reader comes away knowing exactly what your paper was about.

Revise for technical errors.
Check for grammar problems, punctuation and spelling errors. You cannot always count on spell check to recognize every spelling error as sometimes you can spell a word incorrectly but your misspelling will also be a word, such as spelling from as form.
A lot goes in to writing a successful essay; fortunately, these tips for writing essays can help you along the way and get you on the path to a well-written essay

Monday, July 22, 2019

منطق سے بے اعتنائی متزلزل ذندگی.

منطق سے بے اعتنائی متزلزل ذندگی.

خطیب احمد

مجھ درویش بے نشاں کو کورے کاغذ پر خامہ فرسائی کرنے کا ربع صدی جتنا تجربہ نہیں ہے۔  لیکن اضطرابی کیفیت سے پھوٹنے والا ناشدنی خیال گنجلک معاملات کی گتھی سلجھانے میں بھی مفید ثابت ہوجاتا ہے۔ اگر ہم معاشرتی اقدار کی پیدا کرہ پیچیدگیوں کی تنقیص کرنے کے بجائے ان کی ماہِیَّت کو عقلیت کے تناظر میں پرکھیں، تو ہم مثبت پہلو سے آگاہ ہوسکتے ہیں۔

ذندگی متزلزل ہونے کی اہم وجہ منطقی سوچ سے بے اعتنائی ہے۔ کیونکہ ہم پیچیدگیوں کو ان کی ماہِیَّت کی ساخت کو پرکھنے کے بجائے عجلت پسندی سے کام لیتے ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ہماری ذندگی میں مسائل کا انبار لگا رہتا ہے۔ چونکہ تمام مسائل کا مرکز و محور منطق سے بے اعتنائی پر منحصر ہے، تو ہمیں منطق کے بارے میں جاننے کی سَعیِ بَلِیغ کرنی چاہیے کہ آخر یہ کیا ہے۔ دنیا میں بے شمار فلسفی ہیں، اگر ان کے بارے میں تنقیح کی جاۓ، تو ان کی تعداد کافی کثیر ہے، جو ناقابل بیان ہے۔ لغت کے اعتبار سے منطق کے معنی گفتگو کرنا ہے۔ اصطلاحی طور پر اس سے یہ نتیجہ اخذ کیا جاتا ہے، وہ معلومات تصوری اور معلومات تصديقی جو مجہول تصوری اور مجہول تصديقی تک پہنچادیں یا یوں کہہ لیجیئے مفروضے کو غور و فکر کر کے دماغ کو غلظی سے بچانا۔

منطق کا کام قول کی صداقت کو پرکھ کر ہر قسم کے مغالطوں سے پاک کرنا ہوتا ہے۔ چونکہ ذندگی میں منطق سے بے اعتنائی سے ہماری ذندگی عمودِ متزلزل پر قائم ہوچکی ہے؛ اور غیر یقینی ہوتی جارہی ہے۔ بالکل اسی طرح عملی ذندگی میں بھی حقیقت کا ادراک نوع بشر کی ذندگی کے ہر پہلو کا متقاضی ہے۔ چنانچہ منطق کی اہمیت ذندگی میں ہماری سوچ پر منحصر ہے، جس وجہ سےکچھ لوگ منطق کو اہمیت دیئے بغیر کسی بھی شے کی ماہِیَّت کا ادراک کیے بغیر ذندگی بسر کرتے ہیں۔ انسانی اقدار کے اصولوں پر انحصار کرتے ہوۓ ہم اپنی ذندگی بسر کرتے ہیں، لیکن ان ہی اقدار کے اصولوں پر عمل کرتے ہوۓ ہم اپنی ذندگی کے معاملات کو گنجلک کر دیتے ہیں۔

جس کی اہم وجہ ہے کہ حقیقت کا ادارک نہیں ہوتا ہے، اس لیے منطق سے آشنا ہونا ضروری ہے۔ کیونکہ منطق کا مقصد طرز فکر کا صحیح ہونا ہے۔ جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ تصورات اور تصدیقات کو حاصل کرنے کے لیے فکر کی ضرورت ہوتی ہے۔ البتہ ہر فکر درست نہیں ہوتی بلکہ فکر میں عموماً غلطی واقع ہوجاتی ہے، اس غلطی سے بچنا انتہائی ضروری ہے؛ اور غلطی سے ہم اس وقت بچ سکیں گے جب ہمیں فکر کے قوانین کا علم ہو۔ چنانچہ یہ ہی فکر کے قوانین غلطی کی نشاندہی کرتے ہیں اور ان قوانین سے آشنائی ہمیں علم منطق کی بدولت ہی ممکن ہے۔ جس کا ہماری ذندگی کو پیچیدہ مسائل سے بچانے میں کلیدی کردار ہے۔ چونکہ منطق کا ہماری ذندگی میں کلیدی کردار ہے، جس پر انحصار کرتے ہم معاشرتی مغالطوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ یہ ایسا پیچیدہ نظام ہے کہ ایک چھوٹی سی تبدیلی کب کسی سانحے کا باعث بن جائے کوئی نہیں جانتا، کیونکہ مکتب تشکیک سے وابستہ افراد اپنے اعتقاد سے پیچیدہ معاملات کو جاننے کی سعی کرتے ہیں؛ اور ہمیں کئی مدارج سے آگاہ کردیتے ہیں۔

مزید آگے بڑھیں، تو بسا اوقات ہم اس مغالطے کا شکار ہیں کہ منطقی قوانین ہر مسئلے میں یکساں ہیں، تو ہم غلطی کرتے ہیں۔ منطق کا اطلاق صرف اور صرف کسی خاص “معلوم” کے قواعد اور قوانین پر ہوتا ہے۔ اگرچہ علم و ادب کے اصولوں پر قائم کی گئی منطق اگر کسی دوسرے علم و ادب کے اصولوں پر نہ اترے، تو اس کو ہم سہل الفہم میں یہ کہہ سکتے ہیں کہ منطق صرف معلوم پر چلتی ہے۔ جب معلوم ختم ہوجاۓ، تو یہ منطق غیر معتبر ہوجاتی ہے۔ اس کے بر عکس کوئی یہ کہے کہ منطق یا منطقی بات مِن و عَن ہر معاملات انسان کی اپنی مرضی سے ایک جیسی لائقِ اطلاق ہے، تو یہ ایک ناقابلِ قبول بات ہے۔ 

چلیئے، مثال کے ذریعے اپنی فَہم و فَراسَت سے سمجھانے کی سعی کرتا ہوں۔ اگر اپنے حواسِ خمسہ سے جانیں، تو دن اور رات ایک دوسرے کی نقیض ہیں، اور ایک دوسرے کی نفی کرتے ہیں، تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ ایک وقت میں یا تو دن ہوگا یا رات ہوگی۔ ایسا قطعی ممکن نہیں کہ ایک ہی وقت میں دن اور رات دونوں موجود ہوں۔ یہ منطق ہے جو اجتماعِ نقیضین کی روک تھام کرتی ہے۔ یعنی منطق یہ شعور بیدار کرتی ہے کہ دو متضاد چیزیں کبھی ایک جگہ جمع نہیں ہوسکتی۔ یعنی دن اور رات ایک وقت میں جمع ہونا ممکن نہیں۔ لیکن جیسا کہ اوپر بتایا گیا کہ منطق ”معلوم“ کی حدود کے اندر لائقِ اطلاق ہے۔ اگر اس سے باہر جائیں گے، تو وہی منطق غیر معتبر ہوجائے گی۔ اگر ہم اس حد سے باہر نکل گئے، تو دن رات کی نفی کرنا چھوڑ دے گا۔ دن اور رات ایک دوسرے کے نقیض نہیں رہیں گے۔ کیونکہ جہاں دن اور رات ایک دوسرے کی نفی کرتے تھے، اگر حد کو پار کردیا، تو اب نہ تو دن ہے، نہ رات ہے۔ 

چنانچہ طوالت کے ساتھ اتنے گنجلک مفروضات کو نوع بشر کی عقول تک پہنچانا کافی کٹھن مرحلہ ہے۔ لہذا اپنی برق رفتار ذندگیوں کے معاملات کو شعوری طور سلجھائیے تاکہ ذہن مجہول الشعوری کا مستعد ہونے کے بجائے صحیح اور غلط فکروں میں موازنہ کرکے تشکیکیت سے بچ جاۓ۔ اس کے ساتھ ساتھ قوتِ ارادی میں بھی مزید اضافہ ہوجاۓ گا؛ اور پیچیدہ معاملات کو جانفشانی، استدلال کے ساتھ حل کرنے کی صلاحیت بھی جنم لے گی۔

Saturday, July 13, 2019

بوہری اور آغا خانیوں میں کیا فرق ہے؟

(((بوہری اور آغا خانیوں میں کیا فرق ہے؟

انکی تاریخ کیا ہے ؟

کیا بوہری اور آغا خانی مسلمان ہیں؟)))
امام جعفر صادق(ع) کے کئی بیٹے تھے جن میں سب سے بڑے حضرت اسماعیل تھے۔ امام صادق(ع) کے زمانے میں ہی کچھ لوگوں نے تصوّر کرنا شروع کر دیا تھا کہ امام صادق(ع) کے بعد اسماعیل ہی امام ہوں گے۔ لیکن حضرت اسماعیل کی وفات امام صادق(ع) کی زندگی میں ہی ہو گئی، امام صادق(ع) بعض لوگوں کے اس عقیدے کو جانتے تھے کہ اسماعیل کو ہی وہ امام سمجھتے ہیں، چنانچہ امام(ع) نے اسماعیل کی وفات کے بعد ان کا جنازہ لوگوں کو دکھایا اور لوگوں کی معیت میں ہی ان کی تجہیز و تکفین کی تاکہ کوئی اسماعیل کی وفات سے انکار نہ کر سکے۔ جب امام صادق(ع) کی شہادت ہوئی تو ان کی وصیّت کے مطابق اکثر شیعوں نے امام کاظم(ع) کو امام مان لیا، لیکن ایک جماعت نے کہا کہ اسماعیل بڑے بیٹے تھے، اب وہ نہیں تو ان کی اولاد میں امامت رہنی چاھئے، لہذا اس گروہ نے ان کے بیٹے کو امام مان لیا اسی وجہ سے یہ لوگ اسماعیلی کہلائے۔ کچھ لوگوں نے امام صادق(ع) کے ایک اور بیٹے عبداللہ افطح کو امام مانا، یہ لوگ فطحی کہلائے۔ جن لوگوں نے امام جعفر صادق(ع) کی شہادت کے بعد امامت کو حضرت اسماعیل کی نسل میں مان لیا تو آگے چل کر ایک وقت آیا جب ان اسماعیل کی اولاد میں سے ایک شخص مہدی کو مصر میں خلافت ملی جہاں اس نے خلافت فاطمی کی بنیاد رکھی۔ یہ خلفاء بہت شان و شوکت سے وہاں حکمرانی کرتے رہے، قاہرہ شہر اور جامعۃ الازھر کی بنیاد انہی اسماعیلی خلفاء نے رکھی۔ اور اس وقت تک یہ باعمل قسم کے شیعہ تھے لیکن اثنا عشری نہ تھے۔ ایک نسل میں ان کے ہاں خلافت پر جھگڑا ہوا، مستعلی اور نزار دو بھائی تھے، مستعلی کو خلافت ملی۔ لیکن لوگوں میں دو گروہ ہوئے، ایک نے مستعلی کو امام مان لیا اور ایک گروہ نے نزار کو مان لیا۔ مستعلی کو ماننے والوں کو مستعلیہ کہا جاتا ہے جو آج کل کے بوھرہ ہیں اور نزار کے ماننے والوں کو نزاریہ کہا جاتا ہے جو آجکل کے آغا خانی ہیں۔ لیکن چونکہ خلافت مستعلی کو ملی تو نزاری فرار ہو کر ایران آئے اور وہاں قزوین نامی شہر کو اپنا ٹھکانہ بنا لیا جہاں کئی برس تک جاہ و حشم کے ساتھ انہوں نے حکمرانی کی۔ حسن بن صباح کے دور میں ان کو عروج حاصل ہوا اور ان کی فدائین کی تحریک بہت کامیاب ہوئی اور پوری سرزمین ایران میں اپنی دہشت بٹھا دی۔ بعد میں ان کا امام “حسن علی ذکرہ السّلام” آیا جس نے ظاہری شریعت ختم کردی اور صرف باطنی شریعت برقرار رکھی، کہا جاتا ہے کہ 19 یا 21 رمضان تھی جب اس امام نے ظاہری شریعت ہٹائی تھی، انہوں نے اپنے امام کے حکم پر اپنے روزے توڑے اور کہنے والے کہتے ہیں کہ انہوں نے شراب سے افطار کیا۔ کیونکہ ان کے امام نے یہی حکم دیا تھا کہ ظاہر شریعت پر عمل کرنے کی ضرورت نہیں، اپنے باطن کی تربیت کرو یہی کافی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آغا خانیوں کو فرقۂ باطنیہ بھی کہا جاتا ہے۔ آغا خانی ایک طویل عرصے تک ایران میں مقیم رہے، ان کے امام کو “آغا خان” کا لقب بھی ایران کے قاجاری حکمران نے دیا تھا۔ شاہ ایران نے آغا خان کو کرمان کے قریب “محلاّت” نامی جگہ پر ایک وسیع جاگیر بھی عطا کر رکھی تھی جہاں آغاخان مکمّل داخلی خودمختاری کے ساتھ حکومتت کرتا تھا، یہی وجہ ہے کہ ان کے اس امام کو “آغا خان محلاّتی” بھی کہا جاتا ہے۔ لیکن انگریزوں کی تحریک پر آغا خان اوّل نے ایرانی قاجاری سلطنت کے خلاف بغاوت کر دی لیکن جب اس کو شکست ہوئی تو بھاگ کر ہندوستان میں پہلے سندھ اور پھر بمبئی شفٹ ہوا۔ انگریزوں نے ان کو “سر” کا خطاب دیا اور بہت عزّت و تکریم کی۔ ان کی وفات ہندوستان میں ہی ہوئی اور ان کے بعد امامت ان کے بیٹے کو ملی جو تحریک پاکستان کے ابتدائی رہنماؤں میں سے رہی ہے۔ صدرالدّین آغا خان کی وفات کے بعد ان کے بیٹے کی موجودگی میں ہی انہوں نے اپنے پوتے “پرنس کریم” کو جانشین بنایا جن کی والدہ یورپی تھیں اور مغربی بودو باش رکھتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ اب اسماعیلیوں کی امامت کا مرکز “محلاّت، کرمان” سے نکل کر “بمبئی ہندوستان” آیا اور وہاں سے اب مغرب منقتل ہو گیا۔ دوسری طرف بوہریوں کی خلافت ایک طویل عرصے تک مصر میں رہی لیکن صلیبی جنگوں کے زمانے میں صلاح الدّین ایّوبی نے پے در پے حملوں کے بعد اس شیعہ اسماعیلی حکومت کو ختم کر دیا۔ جب مصر میں بوہریوں کی امامت ختم ہوئی تو انہوں نے ہندوستان و یمن کو اپنا مرکز بنالیا البتہ یہ لوگ باعمل مسلمان ہیں اور پابندی سے نماز وغیرہ پڑھتے ہیں۔ ان کی امامت کا سلسلہ خلافت فاطمی کے ختم ہوتے ہی ختم ہو چکا ہے، البتہ ان کے ہاں داعیوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ موجودہ برھان الدّین ان کے داعی ہیں جن کا انتقال پچھلے دنوں ہوا۔ آگے چل کر بوہریوں کے ہاں بھی دو فرقے ہوئے؛ 1) داؤدی بوہرہ اور 2) سلیمانی بوہرہ۔ ان کا اختلاف محض علاقائی ہے۔ داؤدی بوہروں کے داعی ہندوستانی ہوتے ہیں اور گجرات کے شہر سورت میں ان کا مرکز ہے جبکہ سلیمانی بوہروں کے داعی یمن میں ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں ہندوستان کے جنوبی علاقوں میں بھی ہیں۔ البتہ پاکستان میں بھی سلیمانی بوہروں کی ایک قلیل تعداد ہے۔ داؤدی بوہرہ کے لوگ بہت آرام سے پہچانے جاتے ہیں کیونکہ ان کے مرد مخصوص لباس پہنتے ہیں اور ان کی عورتیں ایک مخصوص حجاب کرتی ہیں، جبکہ سلیمانی بوہرہ پہچانے نہیں جاتے کیونکہ ان کا کوئی مخصوص لباس نہیں ہے۔ جہاں تک ان کے اسلام کا تعلّق ہے تو بوہریوں کے مسلمان ہونے میں کوئی شبہ نہیں جب تک کہ یہ کسی امام کو گالی نہ دیں۔ کہتے ہیں کہ ایک زمانے تک یہ امام موسی کاظم(ع) کو گالیاں دیتے تھے جو بقول ان کے امامت کو غصب کر بیٹھے (نعوذباللہ)۔ لیکن یہ روش انہوں نے چھوڑ دی تبھی آیت اللہ ابوالحسن اصفہانی کے دور میں ان کو نجف و کربلا زیارت کی اجازت دی گئی۔ وہاں موجود ضریحوں اور حرم کی تعمیر اور چاندی سونے میں بوہریوں نے کافی مدد کی۔ بوہری اب بھی جوق در جوق کربلا اور نجف زیارت کے لئے جاتے ہیں اور شیعہ مراکز کے دروازے بوہریوں کے لئے کھلے ہیں۔ دوسری طرف آغاخانیوں کا اسلام اس لئے مشکوک ہے کیونکہ یہ ضروریات دین میں سے کئی چیزوں کے منکر ہیں۔ نماز کے بارے میں تو ہم نہیں کہہ سکتے کیونکہ یہ نماز سے انکار نہیں کرتے لیکن نماز کا طریقہ الگ ہے۔ جو چیز ان کے اسلام کو مشکوک بناتی ہے وہ یہ ہے کہ یہ “حلول” کے عقیدے کو مانتے ہیں۔ ان کے مطابق اللہ کا نور علی(ع) میں حلول کر گیا اور علی(ع) کا نور ان کے ہر امام میں آتا رہا، ان کے حساب سے پرنس کریم آغا خان اس وقت کا علی(ع) ہے، اور جب یہ لوگ “یاعلی مدد” کہتے ہیں تو ان کی مراد ہماری طرح مولا علی(ع) نہیں ہوتے بلکہ پرنس کریم آغا خان ہوتے ہیں۔ لیکن ہمارے لوگ خوش فہمی کا شکار ہوتے ہیں اور ان کی دیکھا دیکھی انہوں نے بھی سلام کے طور پر یاعلی مدد کہنا شروع کیا۔ آغا خانیوں میں ایک اور خرابی یہ ہے کہ وہ “معاد جسمانی” کے منکر ہیں یعنی ان کے نزدیک میدان حشر، پل صراط، جنّت و جہنّم کا کوئی ظاہری وجود نہیں بلکہ یہ کنایہ ہے۔ اور ان کا عقیدہ ہے کہ ہم اس جسم کے ساتھ حشر کے دن نہیں اٹھائے جائیں گے۔ “معاد جسمانی” ہماری ضروریات دین میں سے ہے اور جو اس کا قائل نہیں تو اس کے اسلام پر حرف آتا ہے۔ .......
یہاں ایک اور بات بتانا ضروری ہے کہ پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح اسماعیلی (آغا خانی) خاندان میں پیدا ہوئے تھے لیکن وہ اسماعیلیوں کی رسومات میں کبھی کبھار ہی شریک ہوتے تھے، اسی لیئے انھوں نے قیام پاکستان سے کچھ عرصہ قبل اپنی زندگی کے آخری سالوں میں شیعہ اثناء عشری مذہب اختیار کر لیا تھا...

والسلام

اللھم صل علی محمد وآل محمد وعجل فرجہم ،

اللهم عجل لولیک الفرج

Friday, July 5, 2019

صحافی کا دکھ کون سمجھے!

صحافی کا دکھ کون سمجھے گا؟

لکھنے کی اِس چٹیک عادت نے خامہ فرسائی کے اس اسلوب سے نوازا ہے مگر میرا قلم ماضی کے نبردآزما، فرتوت صحافیوں کی ہمہ وقت جدوجہد کے کارناموں کو قلم بند کرنے کی استقامت نہیں رکھتا ہے۔ لیکن کوشش کر کے نِصفُ النَّہار کی تمام ساعتوں کی کھٹنائیوں کو پیش کرنی کی جسارت کرتا ہوں۔

1973 میں جب روزنامہ مساوات کراچی کو نکلے ہوۓ کچھ عرصہ ہوا تھا کہ روزنامہ مساوات پر پابندی لگا دی گئی۔ پی ایف یو جے نے ہڑتال کی کال دے دی مزید براں کہ مساوات میں کچھ لوگ ہڑتال کے حق میں نہیں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پیپلز پارٹی کا اخبار ہے؛ اور پابندی حکومت نے عائد کی ہے، ہم عتاب میں آجائیں گے۔ احفاظ الحمٰن صاحب سیکریٹری کے یو جے تھے۔ انہوں نے اِس موقع پر سخت مٶقف اختيار کیا۔ یہی کہا کہ ہم پی ایف یو جے سے وابستہ ہیں؛ اور اس کے فیصلے ماننے کے پابند ہیں۔ اگر آپ لوگوں کو اعترض ہے تو استصواب راۓ کروا لیتے ہیں۔ بالاآخر مساوات یونین میں استصواب راۓ کے ذریعے فیصلہ پی ایف یو جے کے حق میں ہوا۔

اس کے بعد 1975-1974 میں مساوات لاہور کے متعدد کارکنوں کو ملازمت سے نکال دیا گیا یا غیر متعلقہ شعبوں میں تبادلہ کردیا گیا، بعض کے مختلف شہروں میں تبادلے کر دیئے تھے۔ عباس اطہر مُدیر تھے، یہ انتقامی کاروائی تھی جس کے خلاف مُلک بھر میں تحریک چلائی گئی تھی۔ جس میں مُلک بھر سے صحافی لاہور پہنچے تھے؛ اور اپنے آپ کو گرفتاری کے لیے پیش کیا تھا۔ بالاآخر انتظامیہ کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔ 

اقتدار میں آنے کے کچھ عرصے بعد ہی جنرل ضِیاء الحق نے روزنامہ مساوات کی اشاعت پر پابندی عائد کردی۔ 1975 میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان روزنامہ ’’مساوات‘‘ کراچی کے نئے مدیر ابراہیم جلیس صاحب نے کافی کوششیں کیں، انہوں نے سندھ کے سیکریٹری داخلہ سے ملاقات کی، جو ان کے دوستوں میں سے تھے۔ اُنھوں نے جلیس صاحب سے کہا ”مساوات کو بھول جاٶ، اب وہ نہیں کھولے گا۔“ جلیس صاحب دفتر آۓ اور شکستہ آواز میں کہا، سیکریٹری کہتا ہے کہ مساوات کو بھول جاٶ۔ اس سے سیکڑوں افراد کا روزگار وابستہ ہے،ان کا کیا ہوگا؟ یہی بات 26 اکتوبر 1977ء کو ابراہیم جلیس کے دِل سے جاکر ٹکرائی، دفتر میں ہی انہیں دِل کا دورہ پڑا۔ انہیں ہسپتال لے جایا گیا، دوسرے دِن وہ انتقال کرگئے۔ اس طرح اردو کے اس طناز اور صاحب اسلوب ادیب نے 55 برس کی عمر میں آنکھیں موند لیں۔

اگلے دن پریس کلب میں بڑا تعزیتی جلسہ ہوا۔ صحافیوں کے علاوہ تمام اخبارات کے مُدیروں اور شہر کے دانشوروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی۔ وہاں احفاظ صاحب نے اپنی تقریر میں مطالبہ کیا کہ جلیس صاحب کی موت پر ایک دن کے لیے اخبار نہ نکالا جاۓ۔ اے پی این نے پہلے تو پس و پیش سے کام لیا، مگر انہیں ماننا پڑا۔ یہ پہلا موقع تھا، جب کسی ایڈیٹر کے انتقال پر ایک روز اخبار نہیں نکلا۔

تحریر: خطیب احمد

Wednesday, July 3, 2019

Tips about humorous declamation

Since humor is the most hardest genre of speaker that's why a very few one dare to do it and same goes for organizers on that Syed Hannan Shah  Durri Patel and team deserve a round of applause .

Nabiha Qamar Muhammad Mohsib Rehma Jawed Ghori congratulations on being at winning stand.

When I started I rarely find someone who can guide me that's why it take almost an year to be at winning stand I felt same today that  participants are not getting the right track to write the contact that can be called " Homorous Declamation".

I am writing some basic things about Humorous Declamations hope it will be beneficial for the respective one's.

There are two basic types of humorous Declamation formats in Pakistan.
1) Story based.
2) Dimension based.

Story based :
In this type speaker usually try to build one long  story upon him or someone , that when I was born, then I went there , I got married etc etc all situations are connected to each other and topics are patched in between story.

Dimension based:
In this type speaker identifies some dimensions regarding topic like
Dimension one politics.
Dimension two school life.
Dimension three youngsters etc.

In each dimensions speaker build a premises and then usually punch line is topic or tag to a topic but not mandatory.
Each dimension is one joke with a premises and a punch, usually jokes in this category of Declamation are one liner or small premises one's and have no connection to each other's.

Let me introduce you to some basic techniques of joke crafting I'm just putting here name to remain presies you can search these or discuss them with me whenever we met,I am always available for help .

Rule of three.
Convergence of two opposite ideas.
Recalling of joke.

I just wtite very basic things hope it will be beneficial.

Jerry Cooley's comedy clinic videos on YouTube are extremely beneficial to understand the basics.

Hanso or hansatay Raho!