Wednesday, June 28, 2017

تم شیعہ ہو!، تم کافر ہو.

*تم شیعہ ہو!، تم کافر ہو!*

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تم شیعہ ہو!، تم کافر ہو!
تم حیدرؑ حیدرؑ کرتے ہو
تم لوگ سقیفہ کے دشمن
تم بیعت سے انکاری ہو
اک دروازے سے اٹھنے والے شعلوں پر
تم روتے ہو
تم مظلوموں کے حامی ہو
تم شیعہ ہو!، تم کافر ہو!
تم آلِ امیہ کے دشمن
تُف تُف ہے تمہارے شجروں پر
ان شجروں میں سفیان نہیں
جو خون تمہارے جسم میں ہے
وہ خون گواہی دیتا ہے
تم ہندہ کی اولاد نہیں
جب ہندہ کی اولاد نہیں
پس کافر ہو
تم شیعہ ہو!، تم کافر ہو
یہ دیس مسلمانوں کا ہے
اور تم اسلام کو کیا سمجھو!؟
اس دیس سے نکلو، مر جاؤ!
اس دیس میں رہنا چاہو
تو اس دیس کے رہنے والوں  کا اسلام سمجھنا لازم ہے
اس دیس کے رہنے والوں کا اسلام یہی بتلاتا ہے
بارود بھری جیکٹ پہنو
اور ہاتھوں میں بندوقیں لو
معصوم، نہتّے لوگوں پر پھر ٹوٹ پڑو
اور ایک خیالی جنت کے لالچ میں آ کر پھٹ جاؤ
دنیا کو جہنم کر ڈالو
ماں باپ کی گود سے بچوں کو چھینو،
دیوار پہ دے مارو
ہر بوڑھے باپ کے ہاتھوں میں جو ایک عصائے موسیٰ ہے
اس کو چھینو
اور ظلم و ستم کی بپھری ہوئی موجوں کے حوالے کر ڈالو
ہر ماں کی بوڑھی آنکھوں سے بہنے والے
ہر آنسو پر ، ہر سسکی پر
بندوقیں تان کے پہرہ دو
اس دیس میں رہنے والوں کا اسلام یہی سکھلاتا ہے
اور تم اسلام کو کیا سمجھو!؟
تم شیعہ ہو ، تم کافر ہو
اس دیس سے نکلو، مر جاؤ!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
[عباس ثاقبؔ]

Saturday, June 24, 2017

خلافتِ مولا علی ؑ کے مُنکر۔

شام کے امیر معاویہ نے حضرت علی کی خلافت کو تسلیم نہ کرتے ھوئے مسلسل مخالفت جاری رکھی  اور جنگ صفین اور جنگ نھروان لڑی، اس بات کو سب بخوبی جانتے ہیں کہ مولاؑ کے قتل میں کون ملوث ہے  جس نے عبدالرحمان ابن ملجم کے ھاتھوں نمازفجر میں قتل کروا دیا۔
سوال یہ ھے کہ معاویہ کا ساتھی بن کر حضرت علیؑ کی شھادت پر غم نہ منانا اور علی معاویہ بھائی بھائی کے نعرے لگانا(دراصل حقیقت محمد ؐ اور مولا علی ؑ بھائی بھائی ہیں) دیواریں کالی کرنا اس بات کی دلیل ھیکہ یہ لوگ آج بھی حضرت علی علیہ سلام  کی خلافت کے منکر ھیں۔

نوٹ: بیان کردہ تمام حقائق درست ہیں آپ تاریخی کتب کا مطالعہ کر سکتے ہیں، شکریہ

Monday, June 19, 2017

رشوت

رشوت اس رقم کو کہتے ہیں، جو کسی ناجائز کام کرنے کیلیے یا کسی دوسرے کا حق مارنے کیلیےدی جاتی ہے۔ آجکل ہم جہاں بھی چلے جائیں کوئی کام رشوت کے بغیر ہوتا ہوا نظر نہیں آتا۔ کام میں جان بوجھ کر رکاوٹیں ڈال کر رشوت دینے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ کوئی بھی نااہل آدمی رشوت کے ذریعے ملازمت حاصل کر لیتا ہے۔ پھر یہی نااہل آدمی آگے آجاتے ہیں اور صرف اپنے دفتر کا ہی نہیں  پورے معاشرے کا نظام درہم برہم کر دیتے ہیں۔اسے کم زور ، ناکاره ، اور کھوکھلا بنا دیتے ہیں۔ جس طرح ہمارے سرکاری اداروں میں سرکاری ملازمین کام نہ کرنے کی تنخواہ وصول کرتے ہیں اور کام کرنے کیلیے رشوت طلب کرتے ہیں جسے ہم اوپر کی کمائی کہہ سکتے ہیں۔پاکستان جسے ہم اسلامی فلاحی ریاست کہتے ہیں البتہ اسلامی فلاحی ریاست تو یہ نہ بن سکا مگر اسلامی ”تباہی “ ریاست ضرور بن گیا ہے خداوند تعالٰی سے بس یہی دُعا ہےکہ اس قوم کو ہدایت دے آمین!

بقلم :خطیب احمد

Friday, June 16, 2017

فضائل مولا علی ؑ قرآن پاک کی روشنی ہیں!

معاویہ جب مکہ گیا تو لوگوں کا ایک گروہ معاویہ کے پاس آیا اور کہا :کیا جانتے ہو ابن عباس قرآن کی تفسیر بیان کرتے ہیں؟*

معاویہ نے کہا: ابن عباس رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم کے چچازاد ہے اور وہ ہاشمیوں میں سے ہے! اگر وہ تفسیر قرآن بیان نہ کرے تو اور کون بیان کرے گا؟

انہوں نے کہا : آیات کی تفسیر علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے حق میں کرتا ہے
ہمیں اس سے شکایت ہے

معاویہ نے کہا: میں بذات خود مجلس میں جاوں گا اور ان کی مجلس کو خراب کروں گا.
🔹 *معاویہ مجلس تفسیر ابن عباس میں داخل ہوا ابن عباس نے ایسے احسن انداز میں تفسیر بیان کی کہ معاویہ منہ تکتا رہ گیا !*

💠مجلس کے بعد معاویہ نے ابن عباس کی طرف رخ کیا اور کہا:
اے ابن عباس تم آیات کی تفسیر بیان کرتے ہو یا علی ابن ابی طالب کے فضائل بیان کرتے ہو؟
*ابن عباس :معاویہ تم مجهے بتاو کہ کہاں قرآن ہے لیکن فضیلت علی نہیں؟ خود تم سے سوال کرتا ہوں جواب دو گے؟*
*"انما انت منذر و لکل قوم هاد"*
یہ آیت کس کے بارے میں نازل ہوئی ہے معاویہ؟

معاویہ: رسول خدا نے فرمایا اس امت کا منذر میں ہوں اور هادی وجود مبارک علی ابن ابی طالب ہے
لیکن اے ابن عباس کیا ضروری ہے کہ صرف اسی آیت کو پڑهو؟!

ابن عباس:"انما یرید اللہ لیذهب عنکم الرجس اهل البیت و یطهرکم تطهیرا" بتاو یہ آیت کس کے بارے میں ہے؟

معاویہ:یہ قصہ طهارت و عصمت علی ابن ابی طالب اور اهل بیت ہے.ٹهیک ہے تسلیم کیا!
لیکن کیا ضروری ہے کہ صرف یہی آیت پڑهو؟

ابن عباس:"انما ولیکم اللہ و رسولہ والذین یقیمون الصلاة و یوتون الزکوہ و هم رکعون"
معاویہ یہ آیت کس کے بارے میں ہے؟
معاویہ:جب علی ابن ابی طالب نے راہ خدا میں انگوٹهی دی اس وقت یہ آیت علی علیہ السلام کے حق میں نازل ہوئی، مانتا ہوں! لیکن کیا صرف اسی آیت کو پڑهو؟

ابن عباس:"عم یتساءلون عن النبا العظیم" معاویہ بتاو یہ آیت کس کے حق میں ہے؟
معاویہ:رسول خدا ص نے فرمایا خبر عظیم علی ابن ابی طالب ہے جس کے بارے میں لوگوں سے بهی اور مجھ سے بهی پوچها جائے گا ، لیکن ابن عباس ضروری ہے کہ اسی آیت کو پڑهو؟

ابن عباس:"واعتصمو بحبل اللہ جمیعا ولا تفرقوا" بتاو یہ کس کے بارے میں ہے؟
معاویہ:پیغمبر اسلام نے فرمایا حبل اللہ علی ابن طالب کی ذات ہے پس علی علیہ السلام کا دامن تهام لو اور کسی دوسری جگہ نہ جاو کہ گمراہ ہو جاو گے .لیکن کیا ضروری ہے کہ اسی آیت کی تفسیر کرو؟

ابن عباس:"کفی باللہ شهیدا بینی و بینکم" معاویہ یہ آیت کس کے متعلق ہے؟
معاویہ:یہ علم علی ابن ابی طالب کا واقعہ ہے کہ خداوند عالم نے تمام علم کو اسکے سینہ میں قرار دیا ہے.لیکن کیا لازم ہے کہ اسی آیت کو پڑهو؟
ابن عباس :"قل تعالو ندع ابناءنا و ابناءکم و نساءنا و نساءکم و انفسنا و انفسکم "مجهے بتاو یہ آیت کس کے بارے میں ہے؟
معاویہ:یہ وہی ماجرا مباهلہ اهل نجران ہے کہ خداوند عالم نے اس آیت میں علی ابن ابی طالب کو نفس پیغمبربیان فرمایا ہے، لیکن لوگوں کے لیے صرف یہی آیت پڑهنا ضروری ہے؟

ابن عباس:"سال سائل بعذاب واقع"معاویہ یہ آیت کس کے حق میں ہے؟
معاویہ:روز غدیر ایک شخص خدمت رسول اکرم ص میں آیا اور کہا کہ کیا یہ تقریر تمہاری طرف سے ہے یا خدا کی طرف سے؟ پیغمبر اسلام نے فرمایا امر رسالت تها، اس شخص نے پیغمبر اکرم ص کی طرف رخ کیا اور کہا کہ خدا سے کہو مجھ پر عذاب نازل کرے کہ میں ولایت علی کو برداشت نہیں کر سکتا اور خداوند عالم نے سب کے سامنے دشمن علی کو ہلاک کیا.
ابن عباس سب کچھ تسلیم کیا!
کیا ضروري ہے اسی آیت کو پڑهو؟

ابن عباس:"یا ایها الرسول بلغ ما انزل الیک" معاویہ یہ آیت کس کے متعلق ہے؟
معاویہ:یہ وہی ماجرہ ابلاغ ولایت علی ابن ابی طالب است.
متفق ہوں! لیکن حتما صرف اسی آیت کو پڑهو؟

ابن عباس:"الیوم اکملت لکم دینکم" معاویہ مجهے بتاو یہ کس کے حق میں ہے؟
معاویہ:یہ بهی ولایت علی کے اتمام کے ساتھ دین کی تکمیل کی سند ہے .لیکن کوئی دوسری آیت پڑهو یہ نہ پڑهو.!

ابن عباس اپنی جگہ سے اٹهے اور فرمایا:
معاویہ ذرا مجهے بتاو کہ کہاں سے قرآن پڑهو کہ جہاں فضائل علی نہ ہوں؟!
کہاں سے قرآن پڑهو کہ جہاں فضیلت علی بیان نہ ہوئی ہو؟!
معاویہ:اصلا اس آیت کو پڑهو"اذا زلزلت الارض زلزالها"

ابن عباس:معاویہ اس مورد بهی تم شرمندہ ہو کہ یہ آیت بهی فضیلت علی علیہ السلام میں ہے
معاویہ:علی ع اس آیت میں کیا کرتا ہے ابن عباس؟!

*ابن عباس:نہیں سنا کہ بعد از وفات پیغمبر اسلام ابهی ایک سال بهی نہیں گزرا تها کہ مدینہ میں زلزلہ آیا تمام لوگ وحشت کے مارے گهروں سے نکل گئے تهے اور علی علیہ السلام انکے درمیان حاضر ہوئے اس آیت کو پڑها اور اپنے پاوں سے زمین کو کوٹا اور فرمایا : زمین! ابو تراب تجهے حکم دیتا ہے ٹهر جا!*
معاویہ غصے کی وجہ سے خود کو کوسنے لگا اور کہا:
ابن عباس آرام سے کہو
"جب تک قرآن ہے علی رہے گا"