Tuesday, April 4, 2017

الباکستانی سوچ

"ایک الباکستانی سے مکالمہ
سوال: ڈاکٹر عبدالسلام..؟
جواب: ایک قادیانی، جس نے پیسوں سے نوبل انعام خریدا
سوال: ملالہ...؟
جواب: ایک16 سالہ لڑکی کا امریکی ڈرامہ، بھلا 16 سال کی عمر میں کوئی ایسی ملحدانہ کتاب کیسے لکھ سکتا ہے
سوال: محمد بن قاسم...؟
جواب: ایک 17 سالہ جوان جس نے اللہ کے حکم سے پورا براعظم فتح کیا..
سوال: اعتراز احسن..؟
جواب: ایک موٹا لڑکا، جس کا ڈرامہ اللہ کے حکم سے فیل ہو گیا
سوال: عافیہ صدیقی...؟
جواب: ایک اللہ کی معصوم مجاہدہ جس نے پورے امریکہ کو اپنی دہشت سے بلی بنا دیا.
سوال: جنید جمشید...؟
جواب: ایک ہدایت یافتہ اور خوبصورت آواز کا مالک نعت خواں. جس نے ہزاروں دل روشن کئیے.
سوال: بلاول بھٹو...؟
جواب: زرداری کتے کا بیٹا.. باپ کی طرح لٹیرا
سوال: ایران..؟
جواب: ہمارے ایرانی شیعہ بھائیوں کا ملک
سوال: پاکستانی شیعہ..؟
جواب: سارے کے سارے کافر
سوال: سعودی عرب...؟
جواب: ایک دوست ملک جس نے ہر مشکل وقت میں ہماری مدد کی،
سوال: USAID..؟
جواب: کافروں کی امداد جس کی بدولت وہ ہمیں خریدنا چاہتے ہیں.
سوال: پولیو قطرے....؟
جواب: زہریلے قطرے جس کی بدولت ہمیں خصی بنایا جا رہا ہے
سوال: انٹرنیٹ، ٹی وی، موبائل...؟
جواب: یہودی ایجادیں
سوال: ویاگرا..؟
جواب: مجھے شرم آرہی ہے
سوال: امریکہ...؟
جواب: کتا
سوال: بھارت...؟
جواب: کتا، سور، خنزیر
سوال: علامہ اقبال..؟
جواب: ہمارے قومی شاعر. جنہوں نے پاکستان کا خواب دیکھا،
سوال: فیض...؟
جواب: ایک اچھا شاعر.
مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ
واہ واہ
سوال: عبیداللہ علیم..؟
جواب: میرے پسندیدہ شاعر،
کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں
پھر خواب اگر ہو جاؤ تو کیا
سوال: لیکن وہ مذہب کے لحاظ سے احمدی تھے..
جواب: کیا..؟ لاحول ولا قوہ میں نے ایک کافر کی شاعری پسند کی. توبہ توبہ استغفار
سوال: غالب...؟
جواب: آدھا تیتر آدھا بٹیر، کفریہ کلمات بھی لکھ دیتا تھا شاعری میں،
سوال: طالبان کا مذہب...؟
جواب: سوری میں مذہب پہ بات کرنا پسند نہیں کرتا، مذہب ہر کسی کا ذاتی معاملہ ہے..
سوال: اوکے بائے
جواب: بائے غیر اسلامی ہے اس لئے اللہ حافظ"

(چٹھہ صاب کی وال سے چوری شدہ)

No comments:

Post a Comment